بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / حج و عمرہ سروس فراہم کرنیوالی 150 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

حج و عمرہ سروس فراہم کرنیوالی 150 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ


ریاض : سعودی عرب میں حج و عمرہ سروس فراہم کرنیوالی 200 کمپنیوں میں سے 150 کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے، لائسنس کی منسوخی کی وجہ غیر معیاری سروس کی فراہمی اور حج و عمرہ کے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی حاجیوں کا سعودیہ میں رہنا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ سیزن میں 6 ملین افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، جن میں سے 4 ہزار افراد نے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا۔

حج عمرہ کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبداللہ بن عمر قادی کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں 30 مئی تک اپنے لائسنس کی توسیع کیلئے درخواستیں دے سکتی ہیں۔ اے پی پی