بریکنگ نیوز
Home / بزنس / اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروباری سیشن کا اختتام مثبت زور میں ہوا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 322 پوائنٹس (0.63 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تیزی کے باعث 100 انڈیکس 51 ہزار 426 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران ایک بار پھر کمرشل بینکس چھائے رہے اور شیئرز کا حجم تقریباً 11 کروڑ 20 لاکھ رہا۔

بدھ کے روز مجموعی طور پر 11 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 11 ارب 22 کروڑ روپے رہی۔

کاروباری سیشن کے دوران 381 کمپنیوں کے حصص خرید و فروخت کیے گئے جن میں سے 229 کی قدر میں اضافہ، 136 کے بھاؤ میں کمی اور 16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔