بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسرائیل کا دہشتگردوں کو تربیت دینے کے انکشاف

اسرائیل کا دہشتگردوں کو تربیت دینے کے انکشاف

واشنگٹن۔معروف بین الاقوامی میگزین نے اپنی رپورٹ میں سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل نے2007اور2008میں ایران سے لڑنے کے لیے دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی۔

فارن پالیسی نامی بین الاقوامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹوں نے امریکی سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لیے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا۔میگزین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہو گئے،ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔فارن پالیسی میگزین کی اس رپورٹ کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔