بریکنگ نیوز
Home / شوبز / لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘بشریٰ انصاری

لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘بشریٰ انصاری

لاہور۔سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ جس وقت میں نے پی ٹی وی سے ڈرامے کئے وہ بہت اچھا دور تھا ‘ سینئر ز سے اداکاری کے گر سیکھے جو آگے چل کر میرے کام آئے ‘ آج ٹی وی چینلز کی بھرمار ہو چکی ہے اور بے شمار چینلز پر ڈرامے چل رہے ہوتے ہیں جبکہ دیکھنے والوں کیلئے مشکل ہوتا ہے کہ وہ کس ڈرامے کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے دور میں 8 بجے ٹی وی ڈرامہ آن ایئر ہوتا تھا اور کوئی بھی مقبول سیریل دیکھنے کیلئے لوگ ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے تھے مگر اب اس طرح ذوق و شوق سے ٹی وی ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہی نہیں رہا۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے اب تک ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ مستقبل میں اس سے بھی اچھاکام کروں کیونکہ میں لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں۔