بریکنگ نیوز
Home / بزنس / بیلٹ اینڈ روڈ فورم اتوار سے شروع

بیلٹ اینڈ روڈ فورم اتوار سے شروع

بیجنگ ۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم اتوار سے بیجنگ میں شروع ہو گا ، چینی صدر شی جن پنگ فورم کا افتتاح کریں گے ،فورم میں 29ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے،زیراعظم نواز شریف فورم کی اختتامی نشست سے خطاب کرنے والے 3 رہنماؤں میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ فورم آج سے بیجنگ میں شروع ہو گا جس میں 29 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ فورم کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف فورم کی اختتامی نشست سے خطاب کرنے والے 3 رہنماؤں میں شامل ہیں جب کہ فورم کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم اتوار کو ساڑھے 9 بجے ایتھوپیا کے وزیراعظم اور دوپہر 12 بجے بیلاروس کے صدرسے بھی ملاقات کریں گے، آج ہی ایک بجے وزیراعظم ویتنام کے صدر سے بھی ملیں گے اور پھر دوپہر 3 بجے چین کی جانب سے ریاستی عشائیے کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف ساڑھے 4 بجے سینٹر فار پرفارمنگ آرٹ جائیں گے اور شام 5 بجے کلچرل شو میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پیرکو ینکی جھیل پر عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم پیرکی شام ہنگ زو پہنچیں گے ۔