بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نئی ابھرتی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کی آوازبلند کرنے کے لیے مزید کوشش کریں گے، چین

نئی ابھرتی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کی آوازبلند کرنے کے لیے مزید کوشش کریں گے، چین


گوا۔چینی صدر شی جن پنگ نے برکس ممالک کی آٹھویں سربراہی کانفرنس میں چیلنچوں سے نمٹنے کے لیے پانچ نکاتی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نئی ابھرتی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے کے لیے مزید کوشش کریں گے ، چین مختلف فریقوں کے ساتھ برکس ممالک کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کرنے کوتیار ہے، برکس ممالک کو ڈھانچے کی اصلاحات اور تعاون کے ذریعے عالمی معیشت کی پائیدار اور متوازن ترقی کو فروغ دینا ہو گا پیر کو چائنہ ریڈیوانٹر نیشنل کے مطابق برکس ممالک کے سربراہوں کی آٹھویں ملاقات بھارتی شہر گوا میں منعقد ہوئیجس میں چینی صدر شی جن پنگ نے پختہ عزم سے مشترکہ ترقی کے حصول کے موضوع پر اہم خطاب کیا۔

انہوں نے عالمی ماحول سے پیدا چیلنجز کے مقابلے کے لیے برکس ممالک کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تجویز پیش کی۔صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ برکس ممالک کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کے لیے تیار ہے۔ اس وقت عالمی معیشت کی بحالی کی رفتار سست ہے۔ اس کی بہتری کے لییانہوں نے پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں۔جن کے مطابق برکس ممالک کو ڈھانچے کی اصلاحات اور تعاون کے ذریعے عالمی معیشت کی پائیدار اور متوازن ترقی کو فروغ دینا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ برکس ممالک کو ایک ساتھ مل کر قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی ،دہشت گردی اور متعدد ی امراض کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نئی ابھرتی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے کے لیے مزید کوشش کریں گے۔ملاقات کے بعد برکس ممالک کے زرعی مطالعہ کے پیلٹ فارم کے قیام کی یادداشت ، برکس ممالک کے کسٹمز کے تعاون کی کمیٹی کے اصول سمیت تعاون کے معاہدوں پر دستحط کیے گئے۔یاد رہے کہ برکس کے پانچوں ممالک کے سربراہ اس سرگرمی میں موجود رہے ہیں۔