بریکنگ نیوز
Home / کھیل / رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے


میڈرڈ۔ رافیل نڈال نے نویک جوکووچ کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال نے عالمی نمبر دو سربیا کے نویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-4 رہا۔

اس سے قبل کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے پیبلو شاویز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی عالمی مبر پانچ رافیل نڈال رواں سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور عالمی نمبر ایک نویک جوکووچ کو شکست دینا بھی رافیل نڈال کے بہترین کھیل کا مظاہرہ ہے۔