بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چین کابین الاقوامی نمائش کے انعقاد کا اعلان

چین کابین الاقوامی نمائش کے انعقاد کا اعلان

بیجنگ۔ چین نے 2018 میں درآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں اور علاقوں سے بیس کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کی جائیگی ،متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاداقتصادی و تجارتی صنعتی پارکس کی تعمیر کی جائے گی،تیس سے زائد ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے دوران “تجارتی رابطوں کے فروغ ” کے عنوان سے ایک اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت تجارتی روابط کے فروغ اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چینی وزیر تجارت چونگ شان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے لیے چین نے پانچ اقدامات کا تعین کیا ہے جس کے مطابق چین آنے والے پانچ برسوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں سے بیس کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کرے گا، دو ہزار اٹھارہ میں درآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاد تجارتی ذونز کی تعمیر کی جائے گی،تیس سے زیادہ ملکوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے،اقتصادی و تجارتی صنعتی پارکس کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرئے گا۔