بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سرحد پار کرنے کے الزام پر 60سالہ خاتون شہید

سرحد پار کرنے کے الزام پر 60سالہ خاتون شہید


نئی دہلی ۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے سرحد پار کرنے کے الزام میں 60سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ ریاست پنجاب کے سرحدی علاقے گورداس پور میں ا توار اور پیر کی درمیانی رات بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کا گشت کررہے تھے کہ انہوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو مبینہ طور پر پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہوتے دیکھا اور آو دیکھا نا تاو فائرنگ کرکے اسے مار دیا۔

بعد میں پتہ چلا کہ بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والا کوئی مرد نہیں بلکہ ایک عورت ہے اور اس کی عمر بھی 60 سال ہے۔بی ایس ایف ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ماری گئی خاتون کے پاس سے کوئی بھی قابل ذکر چیز برآمد نہیں ہوئی۔