بریکنگ نیوز
Home / کھیل / مصباح الحق نے 26فتوحات کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

مصباح الحق نے 26فتوحات کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا


ڈومینیکا۔ پاکستان کے کامیاب اور خوش قسمت ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے 26فتوحات کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا‘2001میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا،2007کے ورلڈ ٹی 20میں زبرست پرفارمنس دکھاکر سب کو گرویدہ بنالیا۔دوہزاردس کے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ٹیم کودوبارہ کھڑا کیا، ٹک ٹک کی چھاپ بھی لگی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں تیزتیرین ففٹی بنا کرناقدین کے منہ بند کردیئے۔

چھپن گیندوں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں تیزترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا،56ٹیسٹ میچز میں قیادت کی۔عمران خان اورجاویدمیانداد کو پیچھے چھوڑکرپاکستان کے کامیاب ترین کپتان بنے،2016میں قومی ٹیم کو دنیا کی نمبرون ٹیسٹ ٹیم بھی بنایا۔اچھے روئیے کی بدولت انہیں آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزڈن کے 5بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل ہوئے۔مصباح نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی آخری اننگز میں 2رنز بنائے اور 75میچزپرمشتمل کیرئیر کا اختتام 5222رنز پرکیا۔مصباح نے کیرئیر میں 162ون ڈے اور 39ٹی 20کھیلے،وہ 2009کی ورلڈ ٹی 20چیمپئن ٹیم کا حصہ بھی تھے۔