بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات متوقع

وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات متوقع

اسلام آباد۔وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات رواں ہفتے سعودی عرب میں متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات رواں ہفتے سعودی عرب میں ہوگی۔وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں ہونے والے امریکا و اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے 20 مئی کو ریاض پہنچیں گے جہاں دنیا کے دیگر ممالک کے رہنما بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس سمٹ کے دوران نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات طے ہے تاہم حتمی تاریخ، وقت اور ایجنڈے کو فی الحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔

ٗیہ پہلا موقع ہوگا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار آمنے سامنے ملاقات کریں گے جبکہ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوچکی ہے ٗامریکا کا صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جس میں نواز شریف نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی جبکہ ٹرمپ نے پاکستان کوشاندار ملک قرار دیا تھا۔