بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کوئٹہ سے خیبر پختونخوا تک ترقی کا سفر جاری ہے ٗ نواز شریف

کوئٹہ سے خیبر پختونخوا تک ترقی کا سفر جاری ہے ٗ نواز شریف


بیجنگ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے کوئٹہ سے خیبر پختونخوا تک ترقی کا سفر جاری ہے ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھ رہا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ملک میں معاشی ترقی کی قدر کرنی چاہیے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی ، معاشی ڈھانچے میں تبدیلی آرہی ہے۔

دو ہزار ارب روپے خرچ کر کے انفراسٹرکچر پر ریکارڈ سرمایہ کاری کی جارہی ہے عوام اب معیشت کی بہتری کی طرف دیکھ رہے ہیں ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تحت مواصلاتی نظام شاہرات کی تعمیر سے ترقی کا راستہ نکلے گا پاکستان اپنی آزادی کی قدر کرتا ہے ہمسائیوں سے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر تعلقات چاہتے ہیں سرحدوں پر امن نہیں ہو گا تو ترقی خواب بن کر رہ جائے گی یہ بات خطے کے تمام ممالک کو سمجھنی چاہیے۔