بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ملائکہ اپنے نام کیساتھ خان لگا دیکھ کرطیش میں آگئی

ملائکہ اپنے نام کیساتھ خان لگا دیکھ کرطیش میں آگئی

ممبئی۔ بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے تقریب میں اپنے نام کے ساتھ سابقہ شوہر ارباز خان کا نام لگانے پر اعتراض کیا اور پھر خود ہی تختی پر ’’خان‘‘ کے نام والا حصہ پھاڑ کر علیحدہ کردیا۔ ارباز خان اور آئٹم گرل کے درمیان 18 سالہ رفاقت کے بعد باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے اور ارباز نے بھی سابقہ اہلیہ کو بیٹے کی تعلیم وپرورش اور نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ دینے پر ذمادگی ظاہر کردی ہے لیکن اب ایک تقریب میں اداکارہ نے سب کے سامنے حیران کن حرکت کردی۔

گزشتہ روز ملائکہ اروڑہ نے باقاعدہ طلاق کے بعد ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا نام نشست پر سابقہ شوہر کے خاندانی نام ’’خان‘‘ کے ساتھ درج تھا جس پر اداکارہ نے اعتراض کیا اور منتظمین سے’’خان ‘‘ لفظ ہٹانے کو کہا لیکن پھر خود ہی اپنے نام کی تختی سے ’’خان‘‘ والا حصہ پھاڑ دیا جس پر تقریب میں موجودشرکا بھی حیران رہ گئے۔