بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلحہ اور گولہ بارود کابھاری ذخیرہ برآمد

اسلحہ اور گولہ بارود کابھاری ذخیرہ برآمد

راولپنڈی۔سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرشمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی کرکے اسلحہ اور گولہ بارود کابھاری ذخیرہ برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی ایجنسی تحصیل دتہ خیل جبکہ جنوبی وزیرستان کے گاؤں پنگی پری خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کی ۔

جس کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری مقداربرآمد کرلی گئی جن میں شارٹ مشین گنز، طیارہ شکن گن، راکٹ، گرنیڈ اورمختلف نوعیت کااسلحہ شامل ہے ۔یہ اسلحہ دہشت گردوں کے متروک ٹھکانوں سے برآمد کیاگیا۔بعدازاں برآمد شدہ اسلحہ اورگولہ وبارود زیرزمین دفن کردیاگیا۔