بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاج

پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاج

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےخلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین واپڈا ہاؤس کا پہلا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکوں کر نکل آئی۔ مظاہرین نے واپڈا ہاؤس کے سامنے سخت احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ اس دوران کچھ مظاہرین واپڈا ہاؤس کا پہلا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد واپڈا ہاؤس کے باہر بھی جمع ہے جن کی قیادت تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر احتجاج کیا تھا۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کل صبح 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بڑا احتجاج کریں گی اور  واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گی۔

بعد ازاں پیسکو حکام نے ضلع ناظم پشاورسے مذاکرات کئے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے کا مسئلہ جوں کا توں ہے، اس لئے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔