بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانی نژاد کاکیلیفورنیا کے نائب گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان

پاکستانی نژاد کاکیلیفورنیا کے نائب گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان


کیلیفورنیا۔پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود نے ریاست کیلی فورنیا کے نائب گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا جس سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہردوڑ گئی،کسی بھی پاکستانی یا مسلمان امیدوار کے لئے ایک اہم ریاستی عہدے کے لئے یہ پہلا انتخاب ہوسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود نے ریاست کیلی فورنیا کے نائب گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

ڈاکٹر آصف محمود ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے لئے نہایت پر امید ہیں۔ ایسا ہوا تو ڈاکٹر آصف محمود پہلے پاکستانی نژاد امریکی ہوں گے جو آبادی کے لحاظ سے امریکا کی سب سے بڑی اور معاشی لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے سربراہ ہوسکتے ہیں۔گزشتہ روز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم اے پیک نے ان کے اعزاز میں فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا۔

تنظیم کے نمائندوں ڈاکٹر اعجاز احمد اور آصف چوہدری نے ڈاکٹر آصف کی الیکشن میں کامیابی کی دعا کی ۔اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر آصف محمود نے اپنے خطاب میں خود کو نائب گورنر کے لئے سب سے موزوں امیدوار قرار دیا۔ان کا کہنا تھا وہ یہ انتخاب ٹرمپ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے حالیہ سلوک کے خلاف ان کا انتخاب ایک تبدیلی لائیگا۔