بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پختونخوا حکومت کا سانحہ کرسچن کالونی اور مردان کے مقدمات فوجی عدالت کو بھیجوانے کافیصلہ

پختونخوا حکومت کا سانحہ کرسچن کالونی اور مردان کے مقدمات فوجی عدالت کو بھیجوانے کافیصلہ


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ کرسچن کالونی اور مردان کچہری کے مقدمات فوجی عدالت کو بھیجوانے کافیصلہ کیا ہے آئندہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اس کی منظوری دینے کے بعد فوجی عدالت کو بھیجوا دیا جائے گا ۔ دہشت گردی کے مزید سات مقدمات کو فوجی عدالتوں کوبھیجوانے کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے اب تک سب سے زیادہ دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوائیں ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے مقدمات کو فوجی عدالت بھیجوایا جائے گا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کیسز بھیجوانے کے لئے قائم کمیٹی نے دونوں کیسز میں اب تک ہونے والی تحقیقات کے بارے میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ تیار کی ہے تاکہ چالان کا سلسلہ مکمل کیا جا سکے ۔ اور چھان بین کے بعد کیسز کو فوجی عدالت بھیجوایا جا سکے ۔