Home / انٹرنیشنل / متحدہ عرب امارات غیر ملکی تارکین کا مسکن

متحدہ عرب امارات غیر ملکی تارکین کا مسکن

دبئی ۔ِِِ اس وقت متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ غیر ملکی تارکین وطن ہیں جن میں سے 9 لاکھ 6 ہزار پاکستانی ہیں۔بر طانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی کل آبادی میں سے 80 فیصد لوگوں کی جائے پیدائش دیگرممالک کی ہے تاہم زیادہ تر تارکین وطن معاشی عوامل کی بنا پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جن میں سے 35 لاکھ کا تعلق بھارت سے،9 لاکھ 35 ہزار کا مصر اور 9 لاکھ 6 ہزارکا تعلق پاکستان سے ہے۔