بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایم کیو ایم لندن کے گرفتاردہشت گرد کے انکشافات

ایم کیو ایم لندن کے گرفتاردہشت گرد کے انکشافات


کراچی۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ گروپ میں ملوث خاتون کے ذریعے گیارہ افراد کا قتل کیا گیا۔ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتاردہشتگرد نے سنسنی خیزانکشافات کردیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاتون کا استعمال کر کے ٹارگٹ کلنگ کی۔ گرفتار دہشتگرد کے مطابق وہ خاتون کے ذریعے شکار بلاتے اور پھر اسے قتل کردیتے۔ایس پی اورنگی کے مطابق ملزمہ نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو بھی قتل کروایا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان کی واردتوں میں بھی ملوث ہیں۔