بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر ۔مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران2 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے جبکہ قابض فوج نے 2کشمیریوں کو شہید کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ نوجوانوں کو ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا جس دوران دو بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی حکام کے مطابق 4 سے 5 مسلح افراد کی تلاش کے لئے جنگل میں آپریشن بدستور جاری ہے۔