بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق


فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں امن کمیٹی کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب رواں ہوگئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے. پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔