بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گدھوں کی تجارت بارے ایک اور مطالبہ

گدھوں کی تجارت بارے ایک اور مطالبہ

پشاور۔خیبر پختونخوا میں گدھوں کی تجارت کیلئے الگ ڈائریکٹوریٹ کامطالبہ بھی سامنے آگیا اس سلسلے میں اے این پی کے رکن اسمبلی جعفرشاہ نے اسمبلی اجلاس کے دوران اس امر پر افسوس کااظہارکیاکہ چین کو گدھوں کی برآمد کے حوالہ سے ان کے سوال کا جواب تاحال نہیں دیا جا سکا ہے اس حوالہ سے میں نے ایوان میں تمام تفصیلات سامنے لانے کامطالبہ کیا تھا انہوں نے ایک بار پھر استفسار کیا کہ چین کو سالانہ کتنے گدھے ایکسپور ٹ کیے جائیں گے ،اور اس حوالہ سے صوبائی حکومت کی تیاریاں کیا ہیں کیونکہ اب اس میدان میں پنجاب حکومت بھی اب مقابلہ کے لیے آگے آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گدھوں کا استعمال میں دوائیاں بنانے میں بھی ہورہاہے اور ا س حوالہ سے چین کے پاس ٹیکنالوجی موجودہے ہمیں وہ ٹیکنالوجی ضرور حاصل کرنی چاہئے تاکہ ہم بھی اس سے استفادہ کرسکیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو گدھوں کے کاروبار کے فروغ کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ ضرور قائم کرنا چاہئے