بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اے پی ایس حملے میں ملوث 2دہشت گردوں کو پھانسی

اے پی ایس حملے میں ملوث 2دہشت گردوں کو پھانسی

راولپنڈی ۔فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی،دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور اور معصوم شہر یوں پر حملوں میں ملوث تھے،دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور اور معصوم شہویوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ا ہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔دہشگردوں کوفوجی عدالتوں کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی۔پھانسی پانے والے دہشت گردوں میں عطااللہ اور تاج محمد شامل ہیں ۔دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھا ۔اے پی ایس حملے میں 125بچوں سمیت 151افراد شہید ہوئے تھے۔