بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن کے ڈیٹا انٹر آپریٹرز کی تربیت شروع

الیکشن کمیشن کے ڈیٹا انٹر آپریٹرز کی تربیت شروع


پشاور۔انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام کو متعارف کرنے کے لئے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے تمام ضلعی/ایجنسی الیکشن کمشنرز، الیکشن آفیسرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور دیگر اہلکاروں کی تربیت آج سے پشاور میں صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کے دفتر میں شروع ہوئی۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی کمپیوٹرائزیشن کا نظام متعارف کروانا بہت بڑا قدم ہے جس سے آئندہ انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں مزید شفافیت آئیگی۔

انہوں نے تربیت میں حصہ لینے والے عملہ پر زور دیا کہ وہ نئے نظام بارے جاننے اور چلانے کے لئے اس تربیت میں خصوصی دلچسپی لیں۔یہ تربیت ڈائریکٹر ایم آئی ایس خیبر پختونخوا حیدر علی، شعبہ الیکٹورل رولز ECPاسلام آباد کے ڈائریکٹر ، بابر ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر محمود، صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ( نیٹ ورک) محمد عمران ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( ڈیٹا بیس ) محترمہ افراہیم عنایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( ہارڈ وئر) محمد جمیل، جبکہ نادرا کے ڈائریکٹر مشبر حسین (Mushabbir Hussain)اور نادرا کے دیگر افسران کی نگرانی میں ہورہی ہے۔ جو کہ 26مئی 2017تک جاری رہیگی۔ اور اُسی دن یعنی جمعہ کو شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ی تمام اضلاع اور ایجنسیوں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کو مہیا کردی گئی ہیں۔