بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف نے اے این پی کی وکٹ لے لی

تحریک انصاف نے اے این پی کی وکٹ لے لی

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے اے این پی کی وکٹ اڑادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم ٹاؤن فور اربا ب محمد عامر باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اس سلسلے میں انکی رہائشگاہ پر خصوصی تقریب ہوئی جس کے دوران پارٹی چیئر مین عمران خان نے اربا ب عامرکے حجرے پر پارٹی پرچم لہرایا بعد ازاں انہوں نے نورعالم خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہ تقریب سے بھی خطاب کیا ا س موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،صوبائی وزیر شاہ فرمان ،معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ ،اربا ب جہاندا دسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجودتھے ا س موقع پر عمران خان نے کہا کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ‘ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں کلین سویپ کریں گے ۔

‘ تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ‘ خیبر پختونخوا سے شروع انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ گو نواز گو قومی ترانہ بن چکا ہے۔ جمعہ کو پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ‘ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں کلین سویپ کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ‘ کے پی کے سے شروع انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ گو نواز گو قومی ترانہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارا ووٹ بنک اوپر گیا ہے نیچے نہیں آیا۔ خیبر پختونخوا میں جو سق سیکھے پورے پاکستان میں لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف سکیورٹی رسک بن چکے ہیں جنکے بھارتی کاروباری شخصیات کے ساتھ ذاتی مراسم ہیں ،انہوں نے پرویز خٹک کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کارکردگی نے صوبہ کے عوام کا شملہ اونچا کردیاہے اس موقع پر نورعالم خان اور ارباب عامر نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متاثرہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور عمران خان اگلی بار ملک کے وزیر اعظم ہونگے