بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دیا گیا

پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دیا گیا


راولپنڈی ۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کھول دیا گیا،باب دوستی رمضان المبارک کے موقع پر انسانی ہمدردی کے تحت کھولاگیا ہے ‘ باب دوستی افغان حکام کی درخواست پر کھولا گیا‘سرحد پر منقسم گاؤ ں میں مردم شماری عمل مکمل کرلیا گیا ہے‘ پاکستانی افواج کلی لقمان اور کلی جہانگیر کے اپنے علاقوں میں پوزیشن سنبھا لے رکھے گی۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کھول دیا ہے ۔باب دوستی رمضان المبارک کے موقع پر انسانی ہمدردی کے تحت کھولا گیا۔باب دوستی افغان حکام کی درخواست پر کھولا گیا،چمن واقعہ کے بعد باب دوستی کو بند کردیاگیا تھا۔پاکستان کا چمن سرحد پر مکمل کنٹرول قائم ہے۔ چمن واقعہ کے بعد افغان بارڈر پولیس کو اپنے علاقے سے پیچھے دھکیلا گیا۔سرحد پر منقسم گاؤں میں مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔

پاکستانی حکام نے طے کیا تھا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔پاکستانی حکام نے یہ بھی طے کیا تھا کہ کوئی سرحدی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔پاکستانی افواج کلی لقمان اور کلی جہانگیر کے اپنے علاقوں میں پوزیشنیں سنبھالے رکھیں گے۔