بریکنگ نیوز
Home / پاکستان /  حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے

 حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے


اسلام آباد ۔وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ہی روک دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی‘ طارق فضل چوہدری‘ دانیال عزیز اور میئر اسلام آباد بھی اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود رہے۔

جوڈیشل اکیڈمی کے باہر (ن) لیگی کارکنان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اتوار کو حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ہی روک دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی‘ طارق فضل چوہدری‘ دانیال عزیز اور میئر اسلام آباد بھی اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود رہے۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر (ن) لیگی کارکنان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔