بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پی ایس ایل:شاہد آفریدی پشاور زلمی کی قیادت سے دستبردار

پی ایس ایل:شاہد آفریدی پشاور زلمی کی قیادت سے دستبردار


دبئی ۔ شاہد آفریدی پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت سے دستبردار ہوگئے، اب ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے نئے کپتان ہوں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب میں شاہد آفریدی کے بڑے فیصلے نے سب کو حیران کردیا، آفریدی پشاور زلمی کی قیادت سے دستبردار ہوئے اور ڈیرن سیمی کو کپتانی سونپ دی۔

کپتانی ملنے پر ڈیرن سیمی نے نرالے شاندار میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کپتانی ملنا اعزاز کی بات ہے، کوشش کروں گا ٹیم اچھے نتائج دے۔

اس موقع پرآفریدی نے یونس خان کو پشاور زلمی کا منٹور مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں میں ایون مورگن، وہاب ریاض، شکیب الحسن شامل ہیں۔

یاد رہے رواں سال جون میں غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویودیتے ہوئے آفریدی نے پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاورزلمی کو خیرباد کہنے کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ کہ پروفیشنل کرکٹر ہوں، ایسا نہیں کہ صرف پشاورزلمی کی طرف سے کھیلتا رہوں، کسی بھی فرنچائز نےاچھی آفر کی تو ضرور سوچوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی کے ساتھ آگے بڑھنے سے پہلے اونر سے کچھ باتیں طے کرنا ہونگی۔ کچھ چیزیں ہیں جنہیں ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ زلمی کے اونر جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔