بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈسٹرکٹ قانون گوکی تنخواہ قرقی کے احکامات

ڈسٹرکٹ قانون گوکی تنخواہ قرقی کے احکامات


پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ قانون گوکی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز عامر تیمور سمیت 6 درخواست گذاروں کی درخواست پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ 2014میں پٹواریوں کی پوسٹیں مشتہرہوئی تھیں جن میں16پوسٹیں پرکی گئیں جبکہ باقی پوسٹیں خالی چھوڑ دی گئیں کہ گرداوروں کی ترقی پرباقی پوسٹیں پرکی جائیں گی تاہم اب گرداوروں کی ترقی ہوچکی ہے لیکن تاحال درخواست گذاروں کی بھرتی نہیں کی گئی اس موقع پرعدالت کو مزید بتایاگیاکہ ڈسٹرکٹ قانون گوسے جواب طلب کیاگیاتھالیکن تاحال جواب موصول نہیں ہوا جس پرفاضل بنچ نے ڈسٹرکٹ قانون گوکی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردئیے اورسماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔