بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وفاقی حکومت کی شاہ خرچیوں کی نئی داستان رقم

وفاقی حکومت کی شاہ خرچیوں کی نئی داستان رقم


اسلام آباد۔نوازشریف حکومت نے شاہ خرچیوں کی نئی داستان رقم کردی،وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2016-17ء میں پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر310ارب روپے بجٹ سے زائد خرچ کردئیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شاہ خرچیوں کی ایک نئی داستان لکھ ڈالی، رواں مالی سال2016-17ء میں 310ارب روپے بجٹ سے زائد خرچ کرڈالے،نواز حکومت نے یہ رقم پرتعیش گاڑیوں اور غیر پیداواری کاموں پر خرچ کئے اور اس 310ارب روپے کی منظوری بھی پارلیمنٹ سے نہیں لی۔

پانامہ سکینڈل اور دیگر میگا اسکینڈلز پر کچھ نہ کرنے والی نیب نے رواں مالی سال میں26 کروڑ روپے بجٹ سے زائد خرچ کئے،وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کے شہر نارووال میں اسپورٹس کمپلیکس پر73 کروڑ روپے بجٹ سے زائد خرچ کئے گئے جبکہ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری اور کرایوں پر7 ارب سے زائد کے اضافی اخراجات کئے گئے،خارجہ امور ڈویژن نے ملکی دورے پر آنیوالی معزز شخصیات کیلئے35 ہائی سیکورٹی گاڑیاں35 کروڑ80لاکھ کی مالیت سے خریدیں۔

وزیراعظم اصلاحات پروگرام کے تحت گاڑیوں کی خریداری اور آپریشنل لاگت کی مد میں1ارب11کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔کابینہ ڈویژن نے پروگرام نفاذ یونٹ کیلئے5ڈبل کیبن پک اپ اور2سوزوکی کلٹس کی خریداری پر2کروڑ22لاکھ خرچ کئے گئے۔