بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ارشد عمرزئی قاتلانہ حملہ کیس میں بری

ارشد عمرزئی قاتلانہ حملہ کیس میں بری


پشاور۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ منیرہ عباسی سابق رکن صوبائی اسمبلی اوراے این پی کے رہنماء بشیرعمرزئی پرقاتلانہ حملے میں ملوث رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے مشیرارشد عمرزئی کو عدم ثبوت کی بناء پربری کردیا ہے ارشد عمرزئی کی جانب سے بابر خان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی بشیرعمرزئی پرجنوری2013میں چارسدہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پرقاتلانہ حملہ ہواتھا جس میں اس کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیاتھااس موقع پر ارشدعمرزئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ میں بم دھماکہ ہواتھا اورواقعہ کی ذمہ داری طالبان نے اسی روز قبول بھی کی تھی جبکہ ارشد عمرزئی کی اس موقع پرموجودگی ثابت نہیں ہوسکی ہے لہذاانہیں مقدمے سے بری قرار دیا جائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرارشد عمرزئی کو عدم ثبوت کی بناء پربری کردیا ۔