بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بکوٹ میں نمل ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا افتتاح

بکوٹ میں نمل ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا افتتاح

خیبر پختو نخوا حکو مت نے صو بے کے 12 شما لی اضلا ع میں سستی بجلی پیدا کر نے کے لئے شروع کئے گئے 356چھو ٹے ہا ئیڈرو پا ور منصو بوں میں سے180منصو بے مکمل کر لئے ہیں اور با قی آئندہ مالی سا ل میں مکمل کئے جا ئیں گے۔

اس سکیم کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں شروع کئے گئے تما م 15منصو بے مکمل کر لئے گئے ہیں ۔آخری منصو بے کا افتتا ح بد ھ کے روز ایبٹ آبادکے سر کل بکو ٹ کے گا ؤ ں نمل میں پا کستا ن تحریک انصا ف کے چےئر مین عمرا ن خا ن اور صو با ئی وزیر توا نا ئی محمدطف خا ن نے کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما ء جہا نگیر تر ین،خیبر پختو نخوا انر جی ڈویلپمنٹ آر گنا ئزیشن کے چیف ایگزیٹو آفیسر اکبر ایو ب ،محکمہ توا نا ئی کے دیگر افسرا ناور پی ٹی آئی کے مقا می رہنما بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

سی ای او اکبر ایو ب نے عمرا ن خا ن اور عا طف خا ن کو بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ نمل ہا ئیڈرو پاور پلانٹ سے75کلو وا ٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے علا قے کے 180گھرو ں ،دو سکو لو ں ،ایک ہسپتا ل ،دو مسا جد اور ہو ٹلو ں اور دو کا نو ں کو بلا تعطل بجلی فرا ہم ہو گی۔

عمرا ن خا ن نے افتتا ح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے پو رے ملک میں جا ری بجلی کی بدتریں لوڈ شیڈنگ کے حوا لے سے وفا قی حکو مت پر تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت پو رے ملک کے عوا م بجلی کے ستا ئے ہو ئے ہیں تا ہم انہو ں نے کہا کہ ایسے حا لا ت میں خیبر پختو نخوا حکو مت اپنے وسا ئل سے دو ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کے منصو بے تعمیر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبی وسا ئل سے سستی تر ین بجلی پیدا کر نے کا جو کا م اس وقت کے پی حکو مت کر رہی ہے وہ پو رے ملک کے لئے مثا ل ہے جبکہ وفا قی حکو مت کو ئلے اور دیگر وسا ئل سے مہنگی تریں بجلی پیدا کر نے پر زور دے رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم صو بے کے دور دراز اور پسما ندہ علا قوں میں سستی ترین بجلی پہنچا نے کے اقدا ما ت کر رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ کے یہ حکو مت چھوٹے بجلی گھرو ں کی افا دیت کو دیکھتے ہو ئے ایسے منصو بو ں کی تعداد 356سے بڑ ھا کر کم از کم ایک ہزار تک لے جا ئے گی۔عمرا ن خا ن نے کہا کہ پا کستا ن کے عوا م اب با ریا ں لینے وا لے سیا ستدا نو ں کی سیا ست کو سمجھ چکے ہیں اور عوا م نے اب پو رے پا کستا ن میں تبدیلی لا نے کا فیصلہ کر لیا ہے اپنی نا اہلی کی خبرو ں پر تبصرہ کر تے ہو ئے عمرا ن خا ن نے کہا کہ انہو ں نے ہمیشہ بیرو نی مما لک سے پیسہ کما کے پا کستا ن لا یاجبکہ با ریا ں لینے وا لے حکمرا نو ں نے پا کستا نی عوا م کا پیسہ لو ٹ کر بیرون ملک بجھوا یا تو با ہر سے پیسہ کما کر اپنے ملک لا نے وا لا کیسے نا اہل ہو سکتا ہے ۔