بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زائد وزن پی آئی اے میزبانوں کو مہنگا پڑ گیا

زائد وزن پی آئی اے میزبانوں کو مہنگا پڑ گیا


پشاور۔پی آئی اے میں اندرون ملک اور اوربیرون ممالک پروازوں میں سمارٹ اور پرکشش فضائی میزبانوں کی تعیناتی کے پیش نظرزائد وزن کی حامل پشاورکی 20 میزبانوں کو ان پروازوں میں تعیناتی سے روک دیا ہے اور پشاور کی ائیر ہوسٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنا وزن کم کریں بصورت دیگر انہیں مستقل طور پرگراؤنڈ کر دیا جائے گا پی آئی اے سمیت تمام ائیر لائنز فضائی میزبانوں کی تعیناتی کی خصوصی مانٹیرنگ کرتی ہیں اور بعض نجی ائیر لائنز نے 60 پاؤنڈ وزن سے زائد درجنوں ائیر ہوسٹس کوگراؤنڈ بھی کیا ہے پرکشش اور سمارٹ مرد اور خواتین فضائی میزبانوں کی تعیناتی کے لئے 45پاؤنڈ سے زائد کے حامل فضائی میزبانوں کو گراونڈ کیا گیا ہے۔