بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں موٹر سائیکل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور میں موٹر سائیکل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اند رون شہر موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھیننے اور چوری ہونیوالی موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کااعتراف کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اس ضمن میں ڈی ایس پی ہشتنگری پیر جوہر شاہ کا کہناتھاکہ 20 مئی کو بلال احمد نامی شخص کی خوشحال بازار سے موٹر سائیکل چوری ہوئی۔

اس کے بعد دیگر موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس آپریشنز سجاد خان کی ہدایت پر ان کی نگرانی میں ایس ایچ او ہشتنگری سکندر شاہ خان کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹیم نے گروہ کاسراغ لگاتے ہوئے چار ملزموں سجاد ولد معراج ٗ عاصم ٗ رسول خان اور امین اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔