بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان

پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان


پشاور۔پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے ون سٹیپ اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کیلئے پشاور میں احتجاج کیساتھ نیاپلان تیارکرتے ہوئے رمضان کے بعد بنی گالہ میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روزپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقرررین نے کیا ۔مظاہرے میں کثیر تعدادمیں مرد خواتین لیکچرراور پروفیسرزشریک تھے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کی قیادت پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے چیئرمین یار محمد طوفان ڈپٹی چیئرمین خالد خٹک اور دیگر کررہے تھے ۔اس موقع پر مقرررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے ون سٹیپ اپ گریڈیشن اورڈاکٹروں کی طرزپرانہیں پروفیشنل الاؤنس دینے کابھی مطالبہ کیاگیا، چیئرمین یار محمد طوفان اور دیگر کاکہناتھاکہ ثانوی تعلیمی بورڈزسیکرٹری ایلمینٹری کے حوالے کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ کالجز بورڈز سابقہ طریقہ کار کے مطابق سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کے حوالے کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ 2002سے بورڈز سیکرٹری ایلمینٹری کے ماتحت ہونے کیوجہ سے میرٹ کونظرانداز کیاجارہا ہے، جس سے ثانوی بورڈز کی کارکردگی متاثرہورہی ہے ۔بورڈز میں 6سیکرٹریز تعینات کئے گئے لیکن ان میں ایک بھی کالج آفیسر نہیں لیا گیا۔لہذا بورڈز کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے۔