بریکنگ نیوز
Home / کھیل / کشمیر نہ بلتستان؛ پی ایس ایل 3 کیلیے چھٹی فرنچائز ملتان

کشمیر نہ بلتستان؛ پی ایس ایل 3 کیلیے چھٹی فرنچائز ملتان

لاہور: کشمیر نہ بلتستان، پی ایس ایل تھری کیلیے چھٹی فرنچائز ملتان ہو گی۔

ملتان 5.2 ملین ڈالرز کے ساتھ ایونٹ کی سب سے مہنگی ٹیم بن گئی۔ اس کے لیے پی سی بی کو 10 سے زائد بڑی پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم دبئی سے تعلق رکھنے والے پراپرٹی گروپ کی جانب سے سب سے زیادہ 5.2 ملین ڈالر کی پیشکش منظور کر لی گئی۔ قبل ازیں کراچی کنگز 2.6 ملین ڈالرز کے ساتھ ایونٹ کی مہنگی ترین فرنچائز تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شامل تھیں۔ دوسرے ایڈیشن سے قبل بھی چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی تاہم فرنچائز مالکان کی جانب سے مخالفت کے بعد یہ معاملہ موخر کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت کی  ٹیموں کے بعد پی ایس ایل میں آنے والی چھٹی ٹیم کشمیر یا گلگت بلتستان کے نام سے ہو گی تاہم اب  اس کو ملتان سے منسوب کر دیا گیا ہے۔