بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی کی حسن نواز سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ

جے آئی ٹی کی حسن نواز سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ

جے آئی ٹی نے حسین نواز کے بعد وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز سے بھی 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

 حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے دو روز قبل پیش ہونا تھا تاہم ان ہی کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج پیش ہونے کی اجازت دی تھی، حسن نواز جے آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے ہمراہ کئی دستاویزات بھی لائے جہاں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے تقریباً 7 گھنٹے تک حسن نواز سے پوچھ گچھ کی۔

 حسن نواز جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے اور لیگی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کردیا گیا ہے اور انہیں ہفتے کے روز طلب کیا گیا ہے۔