بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زرداری کے بعد بلاول کے دورہ پشاور کی تیاریاں

زرداری کے بعد بلاول کے دورہ پشاور کی تیاریاں

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16جون کو پشاور آئیں گے وہ تین دن تک پشاور میں قیام کرینگے اس دوران پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان کی رہائش گاہ یا پشاور کے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کرینگے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی پانچ دنوں تک پشاور میں موجود رہے تھے اس دوران انہوں نے پارٹی کے تمام رہنماؤں ٗ عہدیداروں ٗ اراکین اسمبلی اور پارٹی کے دیرینہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ۔