بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخواحکومت کو شہید پیکیج کی سمری ارسال

خیبرپختونخواحکومت کو شہید پیکیج کی سمری ارسال


پشاور۔آئی جی خیبرپختونخوانے صوبائی حکومت کو شہید اہلکاروں کا پیکج پنجاب کے اہلکاروں کے مساوی کرنے کی سمری ارسال کردی ہے ۔آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھیجی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس شہادتوں میں آگے لیکن شہیدپیکج میں سب سے پیچھے ہے۔ پنجاب پولیس اہلکارکے لواحقین کوکم سے کم دو کروڑپینتیس لاکھ بیس ہزارروپے شہیدپیکج دیاجاتاہے۔

جبکہ خیبرپختونخواہ پولیس کوصرف چوالیس لاکھ روپے شہید پیکج کی مدمیں دیاجارہا ہے۔ سمری میں صوبائی پولیس کے لیے شہید پیکج پنجاپ کے برابر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں مزید لکھا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس نے آٹھ سو نوے کیسزمیں بارہ سو دہشت گرد گرفتارکیے ہیں جبکہ اب تک پندرہ سو اہلکاروں نے اپنی جان کی کی قربانیاں دیں ہے۔