بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 5سال بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرین بحال

5سال بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرین بحال


اسلام آباد۔پاکستان ریلویز نے 5برس کے بعد افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت فراہم کرنے والی گڈز ٹرین گیتا (گڈز ان ٹرانزٹ فار افغانستان)بحال کر دی ہے جووسائل کی کمی کی وجہ سے 2012میں بند کر دی گئی تھی۔

گزشتہ روزچیئرپرسن ریلویز پروین آغا نے کراچی سے اس ٹرین کا افتتاح کیا،یہ ٹرین افغانستان کے تاجروں کو کراچی سے پشاور تک مال برداری کی سہولت فراہم کریگی۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ایڈیشنل جنرل منیجر عبدالحمید رازی نے ٹرین کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلویز ابتدا میں ہر ہفتے ایک ٹرین چلائے گا بعد میں تعداد بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

گیتا سے ابتدا میں ہر ہفتے پاکستان ریلویز کو 2سے 3ملین کے درمیان آمدن ہو گی اور یہ تاجر برادری کو مال برداری کی سستی، محفوظ اوربااعتماد سہولت فراہم کریگی۔