بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی پیک روڈ شو پر عملدرآمد کیلئے فنڈز طلب

سی پیک روڈ شو پر عملدرآمد کیلئے فنڈز طلب

پشاور۔خیبر پختونخوا کی جانب سے چین میں منعقد ہونے والے سی پیک روڈ شو کے دوران محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا اور چینی اداروں کے درمیان ثقافت کے شعبے کی ترقی کے لئے ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد پر پچاس ملین روپے خرچ ہوں گے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف کلچر خیبر پختونخوا نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے فنڈز طلب کر لئے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کلچر کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا گیا کہ چین میں حال ہی میں منعقد ہونے والے سی پیک روڈ شو کے دوران محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا اور چینی اداروں کے درمیان مشترکہ ثقافتی نمائش کے انعقاد کلچر ایکسچینج پروگرام اور ثقافتی اشیاء کی نمائش سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے مگر ان معاہدوں پر عمل درآمد پر پچاس ملین روپے کی لاگت آئے گی اس لئے مطلوبہ فنڈز فوری طور پر ڈائریکٹرآف کلچر کو فراہم کی جائے تاکہ مذکورہ معاہدوں پر عمل درآمد کا آغاز کیا جا سکے۔