بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلوم برگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قراردیدیا

بلوم برگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قراردیدیا


واشنگٹن۔ امریکی اخبار بلوم برگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اس سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں کے ایس سی انڈیکس میں 27فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پاکستانی ستاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین مارکیٹ کی حامل بنی‘ مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کیا۔ جمعہ کو امریکی اخبار بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا۔

بلوم برگ نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے رواں سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں کے ایس سی انڈیکس میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 27فیصد اضافے سے پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین مارکیٹوں کی حامل بن گئی۔ مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کیا ہے۔ سرمایہ کار پرامید ہیں کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی آئے گی۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا 6.6 ارب ڈالر کاپروگرام کامیابی سے حاصل کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے اقدامات کے باعث ادائیگیوں میں عدم توازن کا خاتمہ ہوا ہے۔ بلوم برگ نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں جس سے پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے میں تیزی سے ترقی آرہی ہے شرح سود میں کمی کے باعث بینکنگ شعبے کو فروغ ملا ہے۔