بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور تعلیمی بورڈ‘میٹرک نتائج اب سی ڈی پر

پشاور تعلیمی بورڈ‘میٹرک نتائج اب سی ڈی پر


پشاور: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک نتائج پہلی مرتبہ سی ڈی پر بھی دینے کا اعلان کرتے ہوئے 15جون کو سی ڈی کی قیمت 200اور گزٹ کی قیمت 3ہزار مقرر کر دی ہے پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات حمید اللہ جان مروت کے مطابق سی ڈی اور گزٹ کے خواہش مند 15جون تک الائیڈ بینک پشاور بورڈ یا الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں رقم جمع کراکے پشاور بورڈ سے ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹرک نتائج سی ڈی پر بھی جاری کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی جن کے تمام نتائج سی ڈی پر بھی دستیاب ہونگے ۔