بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں دوائی کے نام پر زہر بک رہا ہے کوئی روکنے والا نہیں،رحمان ملک

ملک میں دوائی کے نام پر زہر بک رہا ہے کوئی روکنے والا نہیں،رحمان ملک


اسلام آباد۔سینٹ کمیٹی داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں دوائی کے نام پر زہر بک رہا ہے ، ڈرگ پالیسی ہے نہ ریگولیٹری اتھارٹی اور نہ ہی کوئی روکنے والا ہے ۔جمعہ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے ملک میں ادویات کی فراہمی اور قیمتوں میں صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ملک میں کوئی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سرے سے موجود ہی نہیں۔

، کوئی بھی کسی قسم کی دوائی دکاندار سے لے سکتا ہے ،ملک میں دوائی کے نام پر زہر بیچا جا رہا ہے ، روکنے والا کوئی نہیں ، ہم نے سخت قوانین بنا کر ادویات کی خرید و فروخت اور جعلی ادویات کو کنٹرول کرنا ہے ،پاکستان میں کوئی ہیلتھ پالیسی موجود نہیں ، انتقال خون پر کوئی چیک نہیں ، اب وقت ہے کہ ہیلتھ پالیسی بنائی جائے ۔