بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سال کی اسلامی شخصیت قرار

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سال کی اسلامی شخصیت قرار


دبئی ۔دبئی کے بین الاقوامی قرآن ایوارڈ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کی اسلامی خدمات کے اعتراف کے طور پر رواں سال کی اسلامی شخصیت قرار دیا ۔العریبہ ٹی وی کے طابق دبئی کے بین الاقوامی قرآن ایوارڈ کی منتظمہ کمیٹی کے سربراہ ابراہیم بو ملحہ نے قرآن مجید کے اکیسویں سالانہ مقابلے کے آغاز سے قبل شاہ سلمان کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ۔ انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان کو ان کی اسلام ، مسلمانوں اور الحرمین الشریفین کے لیے خدمات کے اعتراف کے طور پر اس شاندار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان عالم اسلام کے ایک عظیم رجحان ساز رہنماء ہیں۔ اسلامی قوم ان کی امتیازی خدمات ، شاندار عادات اور باوقار موقف پر بجا طور پر فخر کرسکتی ہے۔انھو ں نے عربوں اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں تاکہ وہ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان نے ان گنت خیراتی اور انسانی بھلائی کے کام کیے ہیں۔انھوں نے قدرتی آفات اور تباہ کاریوں کے مواقع پر تمام ممالک اور خاص طور پر اسلامی ممالک کی بھرپور مدد کی ہے۔