بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک فوج نے ایل او سی پر جوابی حملے کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے ایل او سی پر جوابی حملے کی ویڈیو جاری کردی

راولپنڈی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیوں پر جوابی حملے کی ویڈیوجاری کردی گئی جس میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نیایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی اورنہتے شہریوں کونشانہ بنایا۔واقعہ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور تتہ پانی کے مقام پربھارتی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی کر دیئے تھے۔