بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دیر میڈیکل کالج کے لئے عمارت کی منظوری

دیر میڈیکل کالج کے لئے عمارت کی منظوری


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے دیر میڈیکل کالج کیلئے عمارت کی منظوری دیدی ہے ٗ میڈیکل کالج گورنمنٹ کامرس کالج دیر لوئر کی عمارت میں قائم ہوگا جس کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عمارت کی منتقلی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے صوبائی حکومت نے رواں مالی سال 2016-17ء کے بجٹ میں دیر لوئر میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دیر لوئر میں اراضی دستیاب نہ ہونے کے باعث کالج کے قیام میں طویل تعطل آیا بعدازاں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کالج آف کامرس کی خالی عمارت میں میڈیکل کالج کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عمارت کو محکمہ صحت کو منتقل کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔