بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹاسیاسی اتحاد نے تحریک کااعلان کردیا

فاٹاسیاسی اتحاد نے تحریک کااعلان کردیا


پشاور۔فاٹاسیاسی اتحاد نے فاٹااصلاحاتی عمل کو تیزاور مزیدموثر کرتے ہوئے رمضان کے بعد قبائیلی علاقوں سمیت پشاور اور اسلام آبادمیں احتجاج اوردھرنوں کا سلسلہ شروع کرنے کااعلان کیاگزشتہ پشاور پریس کلب میں سینئرقانون دان لطیف آفریدی،اقبال آفریدی،رحیم شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹاسیاسی اتحاد کے صدر سردار خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں فاٹااصلاحات سے متعلق بل کو ملتوی کرنا ڈیڑھ کروڑ قبائیلوں کے ساتھ ظلم ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے فاٹامیں اصلاحات لانے سے متعلق بل پیش کرنا تھا لیکن اتحادیوں کے دباؤ میں فاٹااصلاحات ملتوی کردی گئی ہے۔ جس پرتمام قبائلی عوام کو دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے فاٹاسیاسی اتحاد کے ممبرزخیبرپختوا کے وزیراعلیٰ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے وفاقی حکومت پر دباؤڈالنے کیلئے اے پی سی بلائیں۔انہوں نے اعلان کیاکہ وفاقی حکومت کی فاٹااصلاحات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے ما ہ رمضان کے ہر قبائلی ایجنسی سمیت پشاور اور اسلام اباد میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کردیاجائیگا۔