بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ترقی کا سفر جاری وساری رہیگا، وزیراعظم نواز شریف

ترقی کا سفر جاری وساری رہیگا، وزیراعظم نواز شریف


لاہور۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی جھوٹ کی سیاست کی اور نہ آئندہ کریں گے،جس نے 1999میں ہماری حکومت ختم کی آج وہ خود اس ملک میں نہیں ،اللہ کا نظام ہے جو کرتا ہے وہ بھرتا ہے،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں،گز شتہ روز بجلی کی 19ہزار میگاواٹ ریکارڈ پیداوار ہوئی،منصوبوں کو کم سے کم مدت ،لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کررہے ہیں،اورنج لائن ٹرین اورمیٹروبس غریبوں کی بہترین خدمت ہے،ہمارے دور میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،مخالفین کا ایجنڈا نہ جانے کیا ہے۔

ترقی کا سفر جاری وساری رہے گا۔پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے اندرون شہر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کی عوام کے ساتھ دیرینہ رشتہ ہے ۔جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔1985سے آپ کے ساتھ ایک نئے تعلق کا آغاز ہوا۔ہم نے 1985کے بعد مسلم لیگ (ن)کو نئے سرے سے منظم کیا۔ہمارے اور آپ کے تعلق میں دراڑ نہیں آئی ۔نواز شریف نے کہا ہم نے نہ کھبی جھوٹ کی سیاست کی اور نہ آئندہ کریں گے۔جوبھی کہااس پر خلوص نیت سے عمل کیا ۔جب بھی مشکل وقت آیا پارٹی قیادت اور کارکنوں نے حوصلے سے برداشت کیا۔کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔جس نے 1999میں ہماری حکومت ختم کی آج وہ خود اس ملک میں نہیں ۔

انہوں نے کہا اللہ کا نظام جو کرتا ہے وہ بھرتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔لاہور اور پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔نواز شریف نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے میں نے بھی اپنے دور حکومت میں جانفشانی سے کام کیا۔بجلی کے منصوبے ایک ایک کرکے مکمل ہورہے ہیں۔گزشتہ روز بجلی کی 19ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ۔

منصوبوں کو کم سے کم مدت ،لاگت اور شفافیت کیساتھ مکمل کررہے ہیں۔بجلی کے کئی منصوبے افتتاح کیلئے تیار ہیں۔توانائی منصوبوں پر 36ارب ڈالر خرچ کیے جارہیہیں اور نج لائن ٹرین اور میٹروبس غریبوں کی بہترین خدمت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مخالفین کا ایجنڈانہ جانے کیا ہے ترقی کا سفر جاری وساری رہے گا۔ہمارے دور میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی۔اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔