بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بڑے پیمانے پر مرغیوں کی ہلاکت کا خطرہ

بڑے پیمانے پر مرغیوں کی ہلاکت کا خطرہ

پشاور۔مرغیوں کی خوراک میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمدات میں تعطل کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں مرغیوں کی خوراک کی قلت کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں فیڈ اجزء کی کلیرنس رکنے سے بڑے پیمانے پرمرغیوں کی اموات کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں

ذرائع کے مطابق بندرگاہوں پرکروڑوں روپے کی مالیت کے فیڈا جزاء کی کلیرنس روک دی گئی ہے فیڈ کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء وٹامنز امائنو ایسڈز ٗ آرگینگ ایسڈ جو مرغیوں کی غذا کے ہاضمے اور نشو و نما بڑھانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں کی درآمد روک دی گئی ہے

اس اقدام کے بعدپنجاب سے پولٹری کی مصنوعات کی صوبے کو سپلائی میں بھی کمی آ گئی ہے پولٹری ایسو سی ایشن کے مطابق فیڈ کا خام مال کئی دہائیوں سے درآمد ہوتارہا ہے تاہم اب اس کے لئے نئی پالیسی جاری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں فیڈ ملزمالکان کو خام مال دستیاب نہیں ہو رہا ہے جبکہ پیدوار متاثر ہونے سے فارمز کو بھی وافر فیڈ دستیاب نہیں ہے جس کے باعث پولٹری صنعت کو بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے ۔جس کے نتیجے میں آئندہ کے لئے درآمد بھی روک دی ہے۔